لاہور: (ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایک سکرین شارٹ شیئر کیا، اس سکرین شاٹ کے اوپر فیک نیوز لکھا ہوا ہے۔
معروف عالم دین کی طرف سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ پر لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آ گئی ہے۔
Be aware of the false information! Some channels are spreading fake news on social media about my second marriage which has nothing to do with reality. May Allah guide them.#tariqjamil pic.twitter.com/OiPB17Wyqd
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) September 27, 2021
سکرین شاٹ پر لکھا تھا کہ ’پہلی بیوی سے جھگڑا جبکہ دوسری بیوی سے محبت‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں، اس بات کا حقیقت سے بالکل بھی تعلق نہیں ہے۔ اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔