روم: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹس فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اطالوی جوڑا کورونا وائرس سے متاثرین ہیں۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر 29 مارچ 2020ء کو ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جسے تین ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے اکٹھے مرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سچا پیار کہتے ہیں۔ اس ویڈیو کے اوپر لکھا ہے کہ ’اٹلی کے جوڑے ڈاکٹر کی اصل ویڈیو‘
اے ایف پی کے مطابق فیس بک پر شیئر ہونے والی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جس کے بعد یوٹیوب، فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر تیزی سے شیئر ہونے لگی۔ یہاں بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو اٹلی کی نہیں بلکہ میکسیکو کی ہے، یہ میکسیکو کا ڈرامہ (Triumph of Love) ہے جو 2010ء سے 2011ء تک نشر کیا گیا۔ اس ڈرامے کا ایک کلپ 2018ء کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، حالانکہ کورونا وباء ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد دو سال بعد آئی۔ اصل اور جعلی ویڈیو کا سکرین شارٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔