پشاور: (دنیا نیوز) کورونا کی دوسری لہر، ایک اور مسیحا جان کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹر بشیر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پشاور میں مزید 20 ڈاکٹر وائرس کا شکار ہوگئے۔ اب تک ایک ہزار ڈاکٹر وبا سے متاثر اور 22 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 329، سندھ میں ایک لاکھ 50 ہزار 834، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 843، بلوچستان میں 16 ہزار 152، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 378، اسلام آباد میں 22 ہزار 110 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 420، سندھ میں 2 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 290، اسلام آباد میں 244، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 112 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔