لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بدنیتی پر مبنی خبروں کے خلاف آن لائن کورٹس کی تجویز دیدی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے انہوں نے پوچھا کہ آن لائن سوشل میڈیا کورٹس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
گلوکار نے آزادی اظہار رائے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 19 اور سوشل میڈیا پر کنٹرول سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اشتہار کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر ملزموں پر نگاہ رکھنے کا اختیار ہے۔
What do you think about the idea of on line social media courts? Slanderers, abusers & spreaders of fake news operating in the garb of freedom of speech instantly exposed for unethical, immoral and unlawful actions with facts and stripped off their self proclaimed righteousness.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 27, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر غیر اخلاقی اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو حقائق کیساتھ بے نقاب کرنا چاہیے اور ان کی خود ساختہ سچائی کو ختم کیا جانا چاہیے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ بد نیتی یا ایجنڈے پر مبنی بیانیہ چند منٹو ں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا ہے اور روایتی قانونی کارروائی میں سالوں لگ سکتے ہیں جبکہ تب تک کافی نقصان ہو جاتا ہے۔