نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مشہور کپل شرما شو کو کا بائیکاٹ کیا جائے، تاہم تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پوسٹ ایک ایسے وقت آئی ہے جب اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی کی تفتیش کی جا رہی ہے، بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے چار ماہ قبل 14 جون کو خود کشی کر لی تھی۔
یاد رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے متعدد بار بالی ووڈ میں منشیات سے متعلق صدائیں بلند کیں تھیں اور بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ گٹھ جوڑ کے بارے میں بھی بات کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے، جسے ہندی زبان میں لکھا گیا ہے، جس کی تحریر میں لکھا ہے کہ میں نے کپل شرما شو کا بائیکاٹ کر دیا ہے جس کو اداکار سلمان خان پروڈیوس کر رہے ہیں، جو لوگ اس شو کا بائیکاٹ کریں گے وہ میری پوسٹ پر ہاں لکھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اکاؤنٹ (@kangana-ran) اب وہاں موجود نہیں ہے۔ جب اس اکاؤنٹ کی تحقیق کے لیے متعلقہ ویب سائٹ سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ اکاؤنٹ بالی ووڈ اداکار کا نہیں ہے۔ نیچے اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ دکھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران ہم نے تحقیق کے طور پر کنگنا رناوت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو بھی دیکھا جہاں پر ہمیں کوئی بھی اس طرح کا ٹویٹ نہیں ملا جس میں مطالبہ کیا گیا ہو کہ کپل شرما شو کا بائیکاٹ کیا جائے۔ تاہم اسی دوران ہمیں ایک فیک اکاؤنٹ مزید ملا جس کا نام (@kangana-ra) ہے اور اس کے ایک لاکھ چودہ ہزار کے قریب فالوورز ہیں تاہم اکاؤنٹ کے ایڈمن کی طرف سے کسی کو بھی فالو نہیں کیا گیا۔