لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں زبردست بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث مگر مچھ گلی میں موجود ہے، یہ ویڈیو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ شہر قائد میں اگست کے دوران بارش کا 89 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو روز قبل 26 اگست 2020ء سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو پبلش کی گئی جس میں اب تک 7 لاکھ 48 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ 28 ہزار مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق یہ تیس سکینڈ کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مگر مچھ گلی کے سیلابی پانی میں موجود ہے اور آس پاس کے لوگوں کو چیختے ہوئے سنا دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بارش: سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا ’سیلاب‘،فیک ویڈیوز کی بھرمار
اے ایف پی کے مطابق ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ کراچی میں ہونے والی زبردست بارش کے بعد مگر مچھ منگھو پیر سے باہر آ گئے ہیں، احتیاط کریں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق منگھو پیر شہر قائد میں موجود ایک مقام ہے، یہاں پر ایک صوفی بزرگ حاجی سیّد شیخ سلطانؒ کا مزار موجود ہے، یہاں پر متعدد مگر مچھ موجود ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں رواں ماہ ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد لوگ گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر متعدد مرتبہ شیئر کی گئی، ہماری تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ اس ملتا جلتا عکس گوگل پر سرچ کیا گیا سرچ کرنے کے لیے کی ورڈ استعمال کیے گئے، اس دوران ایک ویڈیو ملی، یہ ویڈیو بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے یوٹیوب چینل سے ملی۔ اس کا سکرین شاٹ نیچے دکھایا گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں کیپشن تحریر کیا ہے، اس تحریر میں کہا گیا ہے کہ ریاستی گجرات کے علاقے وادودرا میں مگر مچھ گلیوں میں نکل آئے ہیں، 10 فٹ کے مگر مچھ کو پکڑنے کے لیے محکمہ جنگلات کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق نیچے دیئے گئے سکرین شاٹ سے حقیقت کا پتہ چلایا جا سکتا ہے، ایک ویڈیو جعلی ہے دوسری ویڈیو بھارت کی ہے، دائیں طرف کراچی کی ویڈیو کا عکس دکھایا گیا ہے جبکہ بائیں طرف بھارتی شہر کا عکس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔