کانگو کے مشہور فٹبالر کی موت کی خبر چار سال بعد جھوٹی نکلی

Last Updated On 06 May,2020 07:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کانگو سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبالر ہیانک کامبا کی موت کی خبر چار سال بعد جھوٹی نکلی۔

سابق کھلاڑی سے متعلق 9 جنوری 2016 میں افواہ پھیلائی گئی تھی کہ وہ کانگو میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے، تاہم اب غیرملکی میڈٰیا کی رپورٹ نے کھلاڑی کی موت کی تردید کرکے بھانڈا پھوڑ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماضی میں ’ایف سی شالک‘ فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والا کھلاڑی ’ ہیانک کامبا‘ جرمنی میں ملازمت کرتا پایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کامبا جرمنی کے شہر روہر میں بحیثیت کیمائی ٹیکنیشن کسی کمپنی میں ملازمت کررہا ہے، متعقلہ اداروں نے کھلاڑی کی بیوی کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جس نے لائف انشورنس کی مدد میں بھاری رقم حاصل کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2016 میں سفر کے دوران کامبا کے ہمراہ ساتھی کھلاڑی بھی تھا، بدقستمی سے گاڑی حادثے کی زد میں آگئی اور ساتھی کھلاڑی نیور ہلاک ہوگیا تاہم کامبا شدید زخمی ہوا اور اب وہ مکمل صحت یاب ہے، اس حادثے میں دونوں کھلاڑیوں کی موت کا ڈھونگ رچایا گیا۔

متعلقہ اداروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس دھوکہ دہی کا مقصد لائف انشورنس کی رقم حاصل کرنا ہوسکتا ہے۔