کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان بھارت کرکٹ ٹیموں کا دبئی میں ٹاکرا آج ہو گا،پاکستانی شائقین پرامید ہیں کہ ہماری ٹیم جیتے گی، پاکستان کے اداکار بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے میں پیش پیش ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے ،عوام کے ساتھ ساتھ فنکار بھی کرکٹرز کی جیت کے لیےدعا گو ہیں۔
معروف گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد خوشی کی ایک نئی لہر ہے، قومی کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی سے یقیناً بھارت کیخلاف میچ جیت سکتے ہیں۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی،خواہش ہے کہ فائنل تک پہنچے۔
بڑےہوں یا بچے،عوام ہوں یا فنکار سب ہی پاک بھارت کے زبردست مقابلے اور پاکستان کی جیت کےخواہش مند ہیں۔