کراچی: (دنیا نیوز) صدارتی تمغہ یافتہ معروف اداکارسلیم ناصر کو دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت گئے۔
سلیم ناصر15 نومبر 1944ء کو پیداہوئے، انہوں نے اداکاری کے دوران اپنے آپ کو ایک ورسٹائل فنکار کے طور پر منوایا، مرحوم نے ڈرامہ سیریل آخری چٹان، جانگلوس اورآنگن ٹیڑھا میں بے مثال کردار نگاری کی۔
ٹیلی وژن پر شہرت کے جھنڈے گاڑنے سے پہلے سلیم ناصرشوبز کے دوجریدوں کی اشاعت سے وابستہ رہے جبکہ سرکاری ملازمت سے بھی منسلک رہے، جس کو بعد میں انہوں نے فن کی خاطر اسے خیر باد کہہ دیاتھا۔
سلیم ناصرنے فنکارانہ کیریئر کے آغاز میں کچھ دیگرڈراموں میں کردار نگاری کی مگر ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا نے ان کی شہرت کو بام عروج بخشا، آنگن ٹیڑھا میں سلیم ناصر نے گھریلو ملازم اکبر کا کردارادا کیا تھا۔