ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور ہدایتکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خبر دی ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، ہم جلد ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کریں گے، آپ کے صبر اور سپورٹ کا شکریہ۔
کنگنا رناوت کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے ساتھ انوپم کھیر، مہما چودھری، میلند سومن، شریاس تلپڑے اور وشاک نائر اہم کرداروں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ اس فلم میں مرحوم ستیش کوشک بھی نظر آئیں گے، یہ فلم 1980 کی دہائی کے دوران بھارت میں نافذ ہونے والے ایمرجنسی دور پر مبنی ہے۔