ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دمری نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اینیمل‘ میں کردار نے مجھے اپنی حدوں سے آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔
واضح رہے کہ ترپتی دمری نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کی گرل فرینڈ زویا کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
ترپتی دمیری نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں فلم اینیمل کے کردار کی معصومیت اور بہادری نے متاثر کیا اور ہر بار جب انہیں کوئی نیا کردار ملتا ہے تو وہ اسے ایک چیلنج سمجھتی ہیں۔
ترپتی نے اپنی فلموں ’بلبل‘ اور ’قلا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کمفرٹ زون میں رہنا پسند نہیں کرتیں اور اینیمل جیسی فلموں میں کام کرنا انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ ترپتی جلد ہی فلم ’وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ میں راجکمار راؤ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کی ریلیز 11 اکتوبر 2024 کو متوقع ہے۔