لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کیس میں معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کو ان کی گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کی سپرداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پولیس کو گاڑی کی رجسٹریشن بک خلیل الرحمان قمر کو دینے کا حکم دے دیا، مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے مدعی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کررکھا ہے۔