عائشہ ٹاکیہ نے نیا روپ دھار لیا، مداح حیران

Published On 23 August,2024 09:38 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے نیا روپ دھار لیا جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران ہو گئے۔

عائشہ ٹاکیہ کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وہ مداحوں کے درمیان رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے مداحوں نے خاص پسند نہیں کیا۔

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی فلم  وانٹڈ  سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ جو کہ اب عائشہ فرحان ہیں کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔

عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں وہ بالکل پہچانی نہیں جارہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس انداز کو بالکل پسند نہیں کیا گیا اور اکثر نے اس انداز پر ان پر تنقید کی۔

خیال رہے کہ چند سال قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے، ان کے چہرے پر بھی واضح فرق محسوس کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے کسی بھی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کیا تھا۔