ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ اپنی ریلیز کے پہلے 7 دنوں میں 400 کروڑ کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کی حالیہ فلم نے بھارت میں 342 کروڑ روپے اور غیر ملکی مارکیٹ میں 59 کروڑ روپے کا مجموعی باکس آفس کلیکشن کیا ہے۔
کامیڈی ہارر فلم ’استری 2‘ کا مجموعی باکس آفس کلیکشن ایک ہفتے میں 401 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے انسٹاگرام پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک حیرت انگیز ہفتہ! آپ کے پیار کا شکریہ‘۔
فلم عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
یاد رہے کہ نئے ریکارڈ کے ساتھ ’استری 2‘ نے ’جوان‘ (11 دن)، ’اینمل‘(11 دن)، ’پٹھان‘ (12 دن)،’غدر 2‘ (12 دن)، ’باہوبلی 2 (15 دن) اور ’کے جی ایف: چپٹر 2‘ کے ہندی ورژن (23 دن) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔