سکوئڈ گیم کے اداکار کی سزا معطل، عدالت نے علاج کا حکم دیدیا

Published On 16 March,2024 12:37 pm

سیئول :(ویب ڈیسک ) سکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار او پیونگ سو کی جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا معطل کرکےعلاج کا حکم دیدیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کے عہدے دار نے ٹیلی فون پر بتایا کہ سوون ڈسٹرکٹ کورٹ نے سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی کامیاب سائنس فکشن سیریز کے اداکار او پیونگ سو کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی جسے دو سال کے لیے معطل کر دیا۔

عدالت نے اداکار کو 40 گھنٹے تک جنسی تشدد کے رجحان کے علاج کے پروگرام میں شامل ہونے کی بھی ہدایت کی، 79 سالہ اداکار  پر 2017 میں جنسی ہراسانی کے دو الزامات عائد کیے گئے، انہوں نےان الزامات کی تردید کی تھی۔

جب وہ عدالت سے باہر جا رہے تھے تو اوپیونگ  نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتے ہیں، اداکار کے پاس اپیل کے لیے سات دن تھے جس پرانہوں نےدوبارہ عدالت سے رجوع کیا۔

واضح رہے او پیونگ پر 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، اس سے قبل استغاثہ نے انہیں ایک سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔