اداکار جیا خان خودکشی کیس کا 10 سال فیصلہ آگیا، سورج پنچولی بے قصور قرار

Published On 28 April,2023 09:46 pm

ممبئی : (ویب ڈیسک) عدالت نے ایک دہائی پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکار سورج پنچولی کو اداکارہ جیا خان کی خود کشی کے کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔

25 سالہ جیا خان 3 جون 2013 کو ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، خود کشی کے وقت جیا اپنے گھر میں اکیلی تھیں ، ان کی بہن اور والدہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

جیا کی موت کو لیکر ان کے بوائے فرینڈ سورج پنچولی پریہ الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے جیا کو خودکشی کے لیے اکسایا , پولیس نے ابتدا میں سورج کو گرفتار کیا ، تاہم پھر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سورج پنجولی پر2018 میں باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انھوں نے تمام الزامات سے انکار کیا تھا، جیا نے خودکشی سے قبل 6 صفحات کا خط لکھا تھا، جس کی بنیاد پر پولیس نے سورج کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

اداکارہ کی والدہ رابعہ نے بیٹی کی موت کے فوراً بعد یہ الزام لگایا کہ اُن کی بیٹی کو سورج پنچولی نے قتل کیا ہے، دس سال پرانے جیاخان خود کشی کیس کا فیصلہ سنانے کے موقع پر سورج کی والدہ زرینہ وہاب اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھیں۔