نامور اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 28 April,2023 10:27 am

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ There is never a wrong time for Polka dot…

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مایا علی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے، اداکارہ اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی مایا علی نے تصاویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔