اداکارہ نوال سعید نے اداکار نور حسن سے محبت کا اظہار کر دیا

Published On 27 April,2023 02:38 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکار نور حسن کیلئے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ نوال سعید ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نور حسن کیساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

نوال کا کہنا تھا کہ میں نور حسن سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سب جانتے ہیں، نور حسن وہ انسان ہے جس کے ساتھ میں اپنا سب کچھ شیئر کر سکتی ہوں، اپنے راز، خوشی اور غم، میں اسلام آباد گئی وہاں میں نے نور حسن کے بغیر خود کو بہت نامکمل محسوس کیا اور نور کو بہت یاد کیا۔

اس موقع پر نور حسن بھی نوال کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، نور حسن نے کہا کہ نوال ناصرف خوبصورت بلکہ اچھی لڑکی بھی ہے، وہ نوال کے ساتھ ہر موضوع پر گفتگو کر سکتے ہیں اور سارا دن بات کر سکتے ہیں کیوںکہ نوال اُنہیں سمجھتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں کچھ بھی نیا ہونے پر وہ نوال کو سب سے پہلے بتاتے ہیں، اُن کے فون کی ڈائیلنگ لسٹ میں سب سے پہلا نمبر نوال سعید کا ہے۔