سدھارتھ اور کیارا کی تصویر نے انسٹاگرام پر دھوم مچادی

Published On 12 February,2023 08:20 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر انڈیا میں سب سے زیادہ لائیک لینے والی تصویر بن گئی۔

بالی وڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے کی تصویر کو اب تک ساڑھے 15 ملین سے زائد لائیک مل چکے ہیں اور ان میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو اپنی شادی کی تصویر پر 13.19 ملین لائک ملے تھے اور وہ اب دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

سدھارتھ مہلوترا اور کیارا ایڈوانی 7 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور دونوں فنکاروں کے مداحوں کو ان کی تازہ تصاویر کا شدت سے انتظار تھا۔

یاد رہے کہ دونوں نے اپنی شادی کی تقاریب کو انتہائی خفیہ رکھا ہوا تھا اور کسی کو بھی ان کی تصاویر کھینچنے کی اجازت نہیں تھی۔