لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو برائے نام شامل کیا جاتا ہے اور عام طور پر ضرورت کے تحت کمزور یا بے معنی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو سوشل میڈیا پر احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ شوبز شخصیات کو بہت سارے لوگ فالو کر رہے ہوتے ہیں اور ان کی باتوں کا اثر بھی ہوتا ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ ہالی ووڈ میں تمام لوگ پروفیشنل ہوتے ہیں اور وہاں ہر کام وقت پر ہوجاتا ہے لیکن پاکستان میں عام طور پر شوٹنگ کم از کم دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتی ہے، مجھے ہالی ووڈ میں جا کر بہت اچھا لگا اور میری خواہش تھی کہ ہمیشہ وہیں کام کرتی رہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیروئنز فلموں میں گلیمر اور بولڈ کرداروں کے لیے شامل کی جاتی ہیں، ان کے کردار مضبوط اور اہمیت کے حامل نہیں ہوتے۔