لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی ویب سیریز ’’ برزخ ‘‘ فرانس میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز عاصم عباسی کی اگلی فلم ’برزخ‘ میں فواد خان اور صنم سعید اداکاری کرتے نظر آئیں گے، عاصم اس سے قبل ویب سیریز چڑیلز اور فلم کیک کی بھی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔
Finally #Barzakh goes out to the world with its premiere in March 2023 at @FestSeriesMania - humbled to be in such fine company from across the globe! https://t.co/U3Jo2e7cew pic.twitter.com/tCAMRSCvnJ
— Asim Abbasi (@IllicitusProduc) February 8, 2023
برزخ کے پروڈیوسر وقاص حسن اور شیلجا کیجری وال ہیں، یہ سیریز بھارتی چینل کی پیشکش ہے، فواد خان اس سیریز میں تنہا والد کے روپ میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار کوشش کرے گا کہ وہ ایسے باپ بن سکیں جو ان کے والد نہیں بن سکے تھے، صنم سعید اس سیریز میں سب کرداروں کو اکٹھا کرنے والے کردار میں نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ جنوبی ایشیا سے ’’ برزخ ‘‘ وہ واحد سیریز ہے جسے فرانس کے فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔