کراچی: (ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف مقدمے میں گواہی اور شواہد پیش نا کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے متعلق ندیم کیانی و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی مگر اداکارہ سنبل اقبال عدالت میں گواہی کے لیے پیش نہیں ہورہی ہیں جس پرعدالت نے اداکارہ کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
ایف آئی اے کے مطابق اداکارہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی جس میں اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے ان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے۔