محسن عباس حیدر کی نئی فلم ’’ سپر پنجابی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Published On 26 January,2023 03:50 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کی نئی فلم ’’ سپر پنجابی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جبکہ فلم 3 مارچ 2023 کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی نئی فلم ’’ سپر پنجابی ‘‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

اداکار نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  فلم 3 مارچ 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ ، ثناء ، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔