منتشا کیانی نے سونیا حسین کے سابق شوہر سے شادی کرلی

Published On 25 January,2023 03:13 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منتشا کیانی نے اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد سے شادی کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اداکارہ منتشا کیانی نے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واصف محمد کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر ہیں جبکہ منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران ہی دوستی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔