سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹیزر جاری

Published On 25 January,2023 10:23 pm

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

بالی ووڈ سپر سٹا سلمان خان نےاپنی فلم " کسی کا بھائی کسی کی جان "کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

مداحوں کی جانب سے ٹیزر دیکھ کرسلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فلم سلمان خان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم  کسی کا بھائی کسی کی جان  اس سال عید پر ریلیز کی جائے گی ۔