جہلم: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار ملکو کے خلاف جہلم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ رات گلوکار ملکو کی نجی فارم ہاؤس میں فائرنگ کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی، ایف آئی آر میں فارم ہاؤس کا مالک اور 2 نامعلوم ملزم بھی شامل ہیں۔
جہلم کے تھانہ کالا گجراں پولیس نے معروف گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔