لاہور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ' سنجے دت' گرفتار

Published On 10 January,2023 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گلشن اقبال پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم حسنات کھوکھر عرف سنجے دت کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو منظر عام آنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنات کھوکھر عرف سنجے دت کو گرفتار کرکے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر سکول چوک کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا۔