اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی زیر حراست چوری کا ملزم ہلاک

Published On 10 January,2023 03:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی زیر حراست چوری کا ملزم ہلاک ہو گیا، متوفی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق متوفی تھانہ نشتر کالونی کے مقدمہ نمبر 3622/21 میں پولیس ریمانڈ پر تھا، متوفی ملزم کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر دن 1 بجے جناح ہسپتال داخل کروایا گیا، طبیعت میں بحالی پر شام 6:30 پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج دوبارہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ملزم شیراز کو جناح ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال مین ہی انتقال کر گیا۔

ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا واقعہ سے متعلق کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، متوفی شیراز خان کار چوری کے 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔