ہالی ووڈ ہارر سیریز کی چوتھی فلم ' ایول ڈیڈ رائز' کا خوفناک ٹیزر جاری

Published On 04 January,2023 11:37 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی مشہور ہارر سیریز ایول ڈیڈ فرنچائز کی چوتھی فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

ایول ڈیڈ رائز کے ٹیزر میں خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں ٹیزر کو دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم کی کہانی شیطانی طاقتوں اور ایک آسیب زدہ ماں اور اس کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے جس میں ماں کو بلاؤں کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔

فلم ساز نے سماجی روابط کی ویپ سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلم ایول ڈیڈ سیریز کی گزشتہ چار فلموں سے زیادہ خوفناک ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر بھی فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کے ٹیزر کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور شائقین اس فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں، خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔