یمنیٰ زیدی نے اپنی فیچر فلم ’’ نایاب ‘‘ کا موشن پوسٹر شیئر کر دیا

Published On 04 January,2023 07:20 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم ’’ نایاب ‘‘ کا موشن پوسٹر شیئر کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی فلم نایاب کا موشن پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کیا ۔

اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں پاکستان کیلئے اپنی پہلی فیچر فلم ’’ نایاب ‘‘ کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، فلم کو بنانے کا آئیڈیا میرے دل کے بہت قریب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیچر فلم ’’ نایاب ‘‘ کو عمیر علی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فلم کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔