نئے سال سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں : کنزہ ہاشمی

Published On 04 January,2023 02:44 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے سال کو کامیاب بنانے کیلئے نئے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزرا سال 2022 میرے لئے اچھا رہا ، نئے سال میں نئے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ نئے سال میں کچھ پرانے پروجیکٹس مکمل کرنے ہیں جبکہ کچھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے، مجھے اس سال سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ نئے سال میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سال 2022 کے آخری لمحات مکہ مکرمہ میں گزارے اور اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔