جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

Published On 22 December,2022 02:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو 95 اکیڈمی ایوارڈز، آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اسی کیٹگری میں ایک بھارتی فلم Last Film Show بھی شامل ہے۔

پاکستان کے مختلف صوبوں میں پابندی کا شکار یہ فلم آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی پہلی سلیکشن بننے میں کامیاب ہوئی ہے، فلم میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

 

علاوہ ازیں راستی فاروق، ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید بھی فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں، پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان ہدایتکار صائم صادق اس فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جوائےلینڈ کو کانز فلم فیسٹیول میں بھی سکرین کیا گیا تھا جہاں اسےجیوری ایوارڈ نے نوازا گیا تھا۔