شاہ رخ اور دیپکا کے گانے "بےشرم رنگ" کی سوشل میڈیا پر دھوم

Published On 14 December,2022 01:09 pm

مبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی نئی آنے والی فلم "پٹھان" کا پہلا گانا جاری کردیا گیا جس کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم ہے۔

"پٹھان" کا پہلا گانا "بے شرم رنگ" سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا جبکہ یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

بے شرم رنگ گانے میں دیپکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور شاہ رخ خان کا سٹائلش انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ کی باڈی فٹنس کی بھی تعریف کی جارہی ہے اور اس گانے میں دیپکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری کو پسند کیا گیا ہے۔

بے شرم رنگ کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے اور فلم کے تینوں زبان میں گانوں کو شلپا راؤ ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کے ساتھ ہی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر 5 برس بعد واپسی ہوگی۔