فلم 'جوائے لینڈ' کلیئر، نمائش کی اجازت مل گئی

Published On 16 November,2022 10:56 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) مرکزی سنسر بورڈ نے فلم 'جوائے لینڈ' کو کلیئر قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی سنسر بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی اجازت دیدی اور فلم سے معمولی ایڈیٹنگ کی ہدایت کی۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے سنسر بورڈ کو فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی، حکومتی کمیٹی نے بھی 9 رکنی سنسر بورڈ کے اعتراضات کو بلا جواز قرار دیا تھا۔