گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 17 October,2022 11:49 am

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، آئمہ بیگ نے مکہ مکرمہ میں اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت میری زندگی کا سب سے پرسکون اور خوبصورت وقت ہے، یہ میرے مکہ مکرمہ میں گزرنے والے وقت کی کچھ جھلکیاں ہیں۔

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے فینز سے مزید تصاویر شئیر کرنے کا وعدہ بھی کیا، آئمہ بیگ اپنے والد کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کررہی ہیں۔