ہالی ووڈ فلم رسٹ کے سیٹ پر مہلک حادثے کی فوٹیج جاری

Published On 26 April,2022 07:42 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ فلم رسٹ Rust کے سیٹ پر مہلک حادثے کی فوٹیج جاری کردی گئی، سینٹا فی کاؤنٹی پولیس کی جانب سے جاری فوٹیج میں اداکار ایلس بولڈون کوٹ کے نیچے سے پستول نکال رہے ہیں اور اس دوران گولی چل جاتی ہے۔

سیٹ پر موجود خاتون سینماٹوگرافر گولی کی زد میں آگئی۔ فوٹیج میں حادثے کے بعد طبی عملہ زخمی سینماٹوگرافر کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے نظر آرہا ہے جبکہ سینئر اداکا پولیس اسٹیشن میں پولیس کے سوالات کا جواب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اداکار ایلس بولڈون،Alec Boldwin کی بندوق سے چلنے والی گولی لگنے سے سینما ٹوگرافر ہلاک ہوگئی تھی۔