اداکارہ ریشم نے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

Published On 10 April,2022 10:10 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیابی ہونے کے بعد جہاں ان کے حامیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں اداکارہ ریشم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگا دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کو اور ان کی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 174 ووٹ پڑے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں اور نعرے لگائے، اب وقت آگیا ہے کہ میں بھی نعرہ لگا دوں اور میں تہہ دل اور خوشی سے یہ نعرہ لگا رہی ہوں  شہباز شریف زندہ باد۔ 

ریشم نے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک، ایک باب ختم ہوا اور امید ہے یہ نیا باب سُنہرا اور تابناک ہوگا۔