پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے: اداکارہ مایا علی

Published On 31 March,2022 07:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف بول پڑیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کی۔

مایا علی نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ چیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ ہمارے ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔