لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔
شنیرا اکرم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ ختم کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے یہ اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا واقعی سکیورٹی خدشات تھے یا محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے۔
There is no place in the world I feel more safe than in Pakistan
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 18, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں وہ خود کو پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔