اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیر ملکی فلموں کی نمائش کی اجازت کا فیصلہ کر لیا،
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ غیربھارتی پنجابی فلموں کو پاکستان میں سینما میں لگایا جائے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کابینہ نے کہا ہے کہ آپ اسے صرف پنجابی فلموں تک محدود نہ رکھیں بلکہ بھارت کے علاہ تمام بین الاقوامی فلموں کی پاکستان میں درآمد کی اجازت دی جائے لہٰذا اب ہم سمری کو ترمیم کے بعد دوبارہ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 70ء کی دہائی میں ہمارے پاس 780 سینما تھے لیکن اب صرف 78ء سینما رہ گئے ہیں اور اگر ہم نے سینما اور فلم کی بحالی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ہماری فلم انڈسٹری جو پہلے ہی تقریباً بیئٹھ چکی ہے، یہ بالکل بند ہو جائے۔ ہم اس کے لیے ایک فلم پیکیج لا رہے ہیں اور سینما کی بحالی کے لیے بھی عملی اقدامات کر چکے ہیں اور اس کا اعلان اگلے ہفتے تک کر دیا جائے گا۔