لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ شہباز شریف کے وکلا نے موقف اپنایا کہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو آٹھ ہفتوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن انہیں لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔