عمران عباس نے خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف جاری کر دیا

Published On 17 April,2021 06:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف جاری کردیا۔

گزشتہ روز عمران عباس نے انسٹاگرام پر قصیدہ بردہ شریف سے متعلق تصویر اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی ہدایت کردہ ویڈیو میرے یوٹیوب چینل پر موجودہے، اب قصیدہ بردہ شریف کو پیش کردیا گیا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ویڈیو کو دیکھنے، پسند کرنے اور سبسکرائب کرنے کا کہا اور مزید لکھا کہ آپ کی محبت اور تعاون کا منتظر رہوں گا۔

عمران عباس کا نیا کلام ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

5منٹ ایک سیکنڈ پر مشتمل قصیدہ بردہ شریف میں عمران عباس نے نہ صرف اپنی آواز کا جادوجگایا ہے بلکہ قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی عمران عباس نے کی ہے۔