معروف اداکارہ سارہ خان کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، شوہر تشویش میں مبتلا

Published On 14 April,2021 11:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جس کے باعث شوہر تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

سارہ خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان ہسپتال کے بستر پر بے سدھ لیٹی ہوئی ہیں۔ انہیں مانیٹر اور ڈرپ وغیرہ لگائی گئی ہیں۔

فلک شبیر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کو کیا بیماری لاحق ہوئی ہے۔

سارہ خان کی ہسپتال کی تصویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔