ورون دھون گرل فرینڈ نتاشا دلال کیساتھ 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے

Published On 15 January,2021 10:00 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار ورون دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کیساتھ 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار ورون دھون کے والد و ہدایتکار ڈیویڈ دھون کے درینہ ساتھی نے اداکار کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ورون دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کیساتھ 24 جنوری کو با ضابطہ طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداکار کی فیملی نے فلم ’قُلی‘ کی ریلیز کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تب سے دونوں فیملیز نے باقاعد طور پر شادی کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ شادی میں صرف مخصوص لوگ ہوں گے۔ کیوںکہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے دونوں فیملیز کے 50 ہی لوگ موجود ہوں گے یہاں تک کہ شادی میں دوستوں کو بھی نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک کو بلائیں گے تو دوسرا بُرا مان جائے گا۔ اس لئے دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی کے بعد مختصر افراد میں شادی کرنے کا کہا ہے۔