2020ء پاکستان سمیت دنیا بھر کی بڑی شوبز شخصیات کی جان لے گیا

Published On 24 December,2020 04:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2020ء کا سال سب پر بھاری رہا، کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑے اس وباء کے باعث لاکھوں لوگ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کروڑوں لوگ متاثر بھی ہوئے، امسال کے دوران ملکی اور غیر ملکی انڈسٹری کو بڑے نامور اداکار، گلوکار اور دیگر اہم شخصیات سے محروم ہونا پڑا۔

طارق عزیز

   دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں    کو طارق عزیز کا سلام کہنے والے    نیلام گھر    کے میزبان طارق عزیز بھی 17 جون 2020 کو ہم سے جُدا ہوگئے تھے، انہوں نے اپنی آواز اور شاعری کے ذریعے ریڈیو کی دنیا میں بھی خوب نام بنایا اور ٹی وی کمپیئرنگ میں بھی دھاک بٹھائی۔

امان اللہ خان

6 مارچ 2020ء کو پاکستانی سٹیج انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان انتقال کر گئے تھے۔ امان اللہ خان پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بانیوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور پاکستان بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ انہوں نے 860 تھیٹر پلیز میں کام کیا ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پنجاب کی دھرتی میں آنکھ کھولنے والے امان اللہ کو خدا نے فن کی نعمت سے ایسا نوازا تھا کہ اوائل عمری سے صلاحیتوں کا جادو جگانا شروع کردیا۔

 

 مرزا شاہی سید

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار مرزا شاہی 29 ستمبر 2020 کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے مقبول پروگرام  نادانیاں  کے چچا کمال کے کردار سے خوب شہرت حاصل کی۔

 زارا عابد


اداکارہ زارا عابد 22 مئی 2020 کو کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی لاش کی شناخت بھی نہ ہوسکی تھی مگر پی آئی اے کے حکام نے ایک دن بعد ان کے مرنے کی تصدیق کردی تھی۔

 صبیحہ خانم


پاکستان کی سابقہ اداکارہ صبیحہ خانم 13 جون 2020 کو امریکہ میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ 80 اور 90 کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور ڈراموں  احساس  اور  دشت  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 طارق ملک


پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے  ’گیسٹ ہاؤس’  میں  ’مُراد’  کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک 11 جون 2020 کو حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

کرک ڈگلس


 سٹیج اور سکرین پر چھ دہائیوں تک راج کرنے والے ہالی وڈ اداکار کرک ڈگلس 103 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی مشہور فلموں میں چیمپئن، لسٹ فار لائف، پاتھس آف گلوری، دی وائیکنگز اور سپارٹکس شامل ہیں۔ انہیں تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈز کی بہترین اداکار کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا۔ وہ آسکر جیتنے والے اداکار مائیکل ڈگلس کے والد تھے۔

شان کونری


جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے شان کونری بھی اس سال 90 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کا شمار ساٹھ کی دہائی سے 90ء کی دہائی تک کے ٹاپ ہالی وڈ ایکشن ہیروز میں ہوتا تھا۔ انہیں 1987 میں  دی ان ٹچ ایبلز  میں بہترین معاون اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ ان کی دیگر یادگار فلموں میں ڈاکٹر نو، تھنڈر بال، انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ، دی ان ٹچ ایبلز، دی راک اور اینٹریپمنٹ شامل ہیں

اولیویا ڈی ہیوی لینڈ


ہالی وڈ کے گولڈن ایرا کی نامور اداکارہ اور دی ایڈونچرز آف رابن ہڈ اور گون ود دا ونڈ سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ بھی اس سال 104 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہیں ایک نہیں دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو انہوں نے ٹو اِیچ ہز اون اور دی ایئریس میں اداکاری پر جیتے۔

 رشی کپور


بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 68 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

عرفان خان

بھارتی اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو کینسر کے غلط انفیکشن کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گئے تھے۔

 سُشانت سنگھ


سُشانت سنگھ نے 23 جون 2020 کو مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، ان کی موت آج تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

 سروج خان


بھارت کی مشہور کوریوگرافر سروج خان 2 جولائی 2020 کو دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

 واجد خان


سلمان خان کی دبنگ فلم کے مشوہر گانے  منی بدنام  ہوئی جیسے سپرہٹ گانے کے کے میوزک کمپوزر واجد خان 1 جون 2020 کو ہارٹ فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔