نیویارک: (ویب ڈیسک) 2020ء کے دوران اداکارہ و سوشل میڈیا سٹار کائیلی جینرنے 59 کروڑ ڈالر (ایک کھرب روپے سے زائد) کی کمائی کی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹارکائیلی جینرنے رواں برس 2020 میں مجموعی طورپر 59 کروڑڈالرکی کمائی کی۔ ان کی اس کمائی کی وجہ رواں برس اپنی کاسمیٹکس فرم، کائیلی کاسمیٹکس کے 51 فیصد حصص فروخت کرنا ہے۔
امریکی کاروباری جریدے نے کہا کہ اداکارہ نے سالوں سے اپنے کاروبار کے حجم کے حوالے کافی مبالغہ آرائی کی تھی اور انہوں نے معاہدے سے جو رقم واپس نکالی وہ اتنی تھی کہ کائیلی جینر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلیبریٹی بن گئیں۔
ان کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کانیے ویسٹ ہیں جنہوں نے رواں برس مجموعی طور پر 17 کروڑ ڈالر کمائی کی۔ رواں برس کانیے ویسٹ کی زیادہ تر کمائی ایڈیڈاز کے ساتھ کی گئی ییزی اسنیکر ڈیل سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2020ء: ارطغرل غازی پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی سیریز قرار
ان کے علاوہ ٹینس سٹار روجر فیڈرر 10 کروڑ 63 لاکھ ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔ وہ زیادہ کمائی کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی ہیں جو فوربز کی اس فہرست کا حصہ بنے۔
3 سٹریمنگ جائنٹس بھی اس فہرست کا حصہ بنے جن میں ریان رینالڈز 7 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ 18ویں، بیلی ایلیسش 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ 43ویں اور جیری سین فیلڈ 5 کروڑ 10 لاکھ کمائی کے ساتھ 46ویں نمبر پر ہیں۔
تینوں افراد کی کمائی کا دو تہائی حصہ ویب سٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس سے ہونے والی آمدن پر مبنی ہے۔ فٹ بال سٹار کرسٹینا رونالڈو 10کروڑ ڈالر کمائی کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جو اپنے کیرئیر کے دوران ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے ٹیم پلیئر بن گئے ہیں۔
ارجنٹائن کے فٹ بالر لائینول میسی فوربز کی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہدایت کار ٹیلر پیری 9 کروڑ 70 لاکھ ڈاکر، نیمار 9 کروڑ 55 لاکھ ڈالر، دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ریڈیو میزبان ہووراڈ اسٹرن 9 کروڑ ڈالر اور چار مرتبہ این بی اے ایم وی پی بننے والے لیبرون جیمز 8 کروڑ 82 ڈالر کے ساتھ بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔