نیو یارک: (روزنامہ دنیا ) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ضائع ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن نے بتایا کہ دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے پر ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔میگھن نے شوہر ہیری سے متعلق بتایا کہ ہسپتال میں 100 میں سے 20 خواتین کے حمل ضائع ہوئے تھے جس کو ہیری نے نوٹ کیا اور غم کو مٹانے میں مدد ملی۔
میگھن مارکل نے اپنے مضمون میں لکھا کہ میں اور ہیری جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائے ۔انہوں نے رواں سال کو اپنے لئے مشکل قرار دیا کہ 2020 میں ان سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے دکھ اور غموں کا مقابلہ کیا۔ یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش گزشتہ برس 6 مئی کو ہوئی تھی۔