اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو عیدمیلاد النبی ﷺ پر مبارک باد دیتا ہوں، حضرت محمدﷺنے فرمایا رحم دلی ایمان کی علامت ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا حضرت محمد ﷺ کے فرمان کے مطابق جس میں رحم دلی نہیں اس میں ایمان نہیں ہے۔
کرسچن ٹرنر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔
Rabi ul Awwal Mubarak to everyone celebrating in , & around the
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) October 30, 2020
At this time, remembering the words of The Prophet:
"Kindness is a mark of faith, and whoever has not kindness has not faith" #RabiulAwwal #EidMiladunNabi pic.twitter.com/cdsU8ng054
خیال رہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منا یا جارہا ہے، ملک کی فضا آج ختم النبیین ﷺ کے نام اور درود و سلام سے گونجے گی۔
سرور کائنات ختم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہر طرف توصیف رسول ﷺ کو اشعار کی صورت میں بیان کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔