مضبوط عورتیں کبھی نہیں ہارتیں: اداکارہ سونیا حسین

Published On 09 October,2020 06:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر خواتین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط عورتیں کبھی نہیں ہارتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ مضبوط اور باہمت عورتیں کبھی ہار نہیں مانتی ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ کسی بھی چیز میں ناکامی کے بعد ہمیں صرف ایک کپ کافی اور تھوڑے آنسو بہانے کے ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم عورتوں کا دل ہلکا ہوسکے لیکن اُس کے بعد ہم ہمیشہ زیادہ طاقت اور ہمت کے ساتھ واپس آتے ہیں۔