اداکارہ عمائمہ ملک سیر و تفریح سے محظوظ ہونے لگیں

Published On 26 September,2020 07:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ عمائمہ ملک فراغت کے لمحات میں شمالی علاقے جات میں سیرو تفریح سے محظوظ ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جس میں عمائمہ ملک بھی شامل ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں،عمائمہ کے عقب میں خوبصورت نظارے دکھائی دے رہے ہیں اور اُن کے چہرے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ ان قدرتی خوبصورت نظاروں کو کتنا انجوائے کر رہی ہیں ۔

عمائمہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر کیپشن بھی دیئے گئے ہیں جن میں اُن کا مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہاں جائیں جہاں آپ خود کو خوش محسوس کریں

خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ تمام تصاویر میں اکیلی نظر آرہی ہیں اور ان کے ساتھ کون ہے اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔